Huzoor علیہ الصلوۃ والسلام Ki Shan Ka Shumar Karna Makhlooq Ke Bas Mein Nahi ?

حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی شان کاشمارکرنامخلوق کے بس کاکام نہیں

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1528

تاریخ اجراء: 06رمضان المبارک1444 ھ/28مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر تمام سمندروں کو سیاہی اور تمام درختوں کو قلم بنالیا جائے پھر سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی جائے تو یہ سب ختم ہوجائیں گے مگر شان محمدی بیان نہ ہوسکے گی کیا یہ درست ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس کا مفہوم درست ہے کہ شان محمدی کو احاطہ تحریر میں لانا مخلوق کے بس میں نہیں۔ نیز قرآن مجید میں ہے:﴿ قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا﴾ ترجمہ کنز الایمان: تم فرمادو اگر سمندر میرے رب کی باتوں  کے لئے سیاہی ہو تو ضرور سمندر ختم ہوجائے گا اور میرے رب کی باتیں  ختم نہ ہوں  گی اگرچہ ہم ویسا ہی اور اس کی مدد کو لے آئیں  ۔(پارہ16، الکہف:110)

   اس آیت کریمہ میں کلمات خداوندی سے کیا مراد ہے؟ اس کی ایک تفسیر یہ کی گئی ہے کہ اس سے مراد ہمارے آقا ومولا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے فضائل وکمالات اور آپ کے علوم ہیں۔  (شان حبیب الرحمن،صفحہ149)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم