مجیب: ابوالفیضان
عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1390
تاریخ اجراء: 19رجب المرجب1444 ھ/11فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
پیغمبر
اعظم (نبی پاک)صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زوجہ محترمہ کا
نام کیا تھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نبی
پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواجِ مطہرات ایک سے
زائد تھیں ، اس کی تفصیل کے متعلق شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفی
ٰ اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :"ازواجِ
مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی تعداد اور ان کے نکاحوں کی
ترتیب کے بارے میں مؤرخین کا قدرے اختلاف ہے مگر گیارہ
اُمہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے بارے میں
کسی کا بھی اختلاف نہیں ان میں سے حضرت خدیجہ اور
حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کا
تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے ہی انتقال ہوگیا
تھا مگر نو بیویاں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی
وفاتِ اقدس کے وقت موجود تھیں۔ان گیارہ اُمت کی ماؤں میں
سے چھ خاندان قریش کے اونچے گھرانوں کی چشم و چراغ تھیں جن کے
اسماء مبارکہ یہ ہیں:(۱)
خدیجہ بنت خویلد(۲)
عائشہ بنت ابوبکرصدیق(۳)
حفصہ بنت عمرفاروق (۴)اُمِ حبیبہ بنت
ابو سفیان(۵)اُمِ سلمہ بنت ابو امیہ(۶) سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہن۔اورچارازواجِ
مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن خاندان قریش سے نہیں
تھیں،بلکہ عرب کے دوسرے قبائل سے تعلق رکھتی تھیں وہ یہ ہیں:(۱)زینب بنت جحش(۲)
میمونہ بنت حارث(۳) زینب بنت خزیمہ''ام
المساکین'' (۴) جویریہ بنت
حارث اورایک بیوی یعنی صفیہ بنت حیی
یہ عربی النسل نہیں تھیں بلکہ خاندان بنی اسرائیل
کی ایک شریف النسب رئیس زادی تھیں۔"(سیرتِ مصطفیٰ،
صفحہ 651، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: