مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-2737
تاریخ اجراء: 01ذیقعدۃالحرام1445
ھ/10مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں نے ایک
عالم صاحب سے سناتھاکہ حضرت یحییٰ علیہ السلام اپنی
والدہ کے پیٹ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی
تعظیم کیا کرتے تھے ، کیا یہ درست ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !
حضرتِ یحیی علیہ السلام کے متعلق یہ روایت
مختلف کتب میں موجود ہے ، چنانچہ
شرح الشفاء لملا علی قاری ،شرح الزرقانی علی
المواہب،تاریخ الخمیس،تفسیر ابن کثیر ،تفسیر
خازن،ارشاد الساری اور فتح الباری لابن حجر میں ہے”(واللفظ
للاخیر ) مالك بن
أنس يقول بلغني أن عيسى بن مريم ويحيى بن زكريا كان حملهما جميعا فبلغني أن أم
يحيى قالت لمريم إني أرى ما في بطني يسجد لما في بطنك“ترجمہ:مالک بن انس فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات
پہنچی ہے کہ عیسی بن مریم اور یحیی بن
زکریا علیھما السلام دونوں ایک ہی وقت حمل میں تھے
،تو حضرت یحیی علیہ السلام کی والدہ نے ،حضرت
مریم رضی اللہ تعالی عنھا سے فرمایا:
مجھے یوں لگتا ہے کہ میرے پیٹ کا بچہ تمہارے پیٹ کے بچے
کوسجدہ کرتاہے۔(فتح الباری شرح
صحیح البخاری،ج 6،ص 468،دار المعرفۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: