Hazrat Umme Salma Aur Hazrat Umme Habiba Ka Naam

حضرتِ ام سلمہ و حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہما کا اصل نام

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-349

تاریخ اجراء:02 ذوالحجۃالحرام1443 ھ/02جولائی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہااورحضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اصل نام صحیح اورزیادہ مشہور قول کے مطابق ہندبنت ابی امیہ مخزومی تھا۔)ماخوذ ازمدارج النبوۃ،قسمِ پنجم، باب دوم،جلد2،صفحہ 475،مرکزاہلسنت برکاتِ رضا، ھند(

   ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہماکااصل  نام رملہ تھا اور ایک قول کے مطابق ان کا نام ہند تھا۔(ماخوذ ازمدارج النبوۃ،قسمِ پنجم، باب دوم،جلد2،صفحہ 481، مرکزاہلسنت برکات ِرضا، ھند)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم