مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1418
تاریخ اجراء: 29رجب
المرجب1444 ھ/21فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سیدناعمربن
عبدالعزیزخلیفہ اسلام ہیں،کونسےنمبرپران کامرتبہ ہے؟یعنی
پانچویں خلیفہ اسلام ہے،خلافت راشدہ میں آپ کا شمار نہیں
ہے،امام حسن رضی اللہ عنہ پرخلافت راشدہ ختم ہوئی،ان باتوں کی
وضاحت فرمادیں۔سیدناعمربن عبدالعزیزمطلقاً خلیفہ ہیں
یاخلیفہ خامس؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
حضرت سیدنا عمربن
عبدالعزیزکی خلافت کوبھی علماء نے خلافت راشد ہ میں
شمارکیاہے۔چنانچہ نبراس میں ہے :"عمربن
عبدالعزیزوھوخامس الخلفاء الراشدین"عمربن
عبدالعزیزخلفاء راشدین میں سے پانچویں
ہیں۔ملتقطاً(النبراس،ص308،مطبوعہ:مکتبہ
حقانیہ)
ملفوظاتِ
اعلیٰ حضرت میں ہے:"خلافتِ راشِدہ وہ خلافت کہ مِنہاجِ
نُبُوَّت (یعنی نبوی طریقے) پر ہو جیسے حضرات خلفائے
اَربَعہ(یعنی چار خلفائے کرام حضرت سیِّدُنا صِدِّیقِ
اکبر، حضرت سیِّدُنا فاروقِ اعظم، حضرت سیِّدُنا عثمانِ غنی
اورحضرت مولیٰ علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم)وامام حَسَن مجتبیٰ وامیر
المؤمنین عمر بن عبدالعزیزرضی اللّٰہ تعالٰی عنہم نے کی اور اب میرے خیال
میں ا َیسی خلافتِ راشدہ امام مہدی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ہی قائم کریں گے ۔ "والغیب عنداللہ"(اورغیب کاعلم اللہ تعالی
کوہے۔)(ملفوظات اعلی حضرت،ص160،مطبوعہ:مکتبۃ
المدینہ)
بہارشریعت میں ہے"منہاج نبوت پرخلافت
حقہ راشدہ تیس سال رہی،کہ سیدناامام حسن مجتبی رضی
اللہ عنہ کےچھ مہینےپرختم ہوگئی،پھرامیرالمؤمنین عمربن
عبدالعزیزرضی اللہ عنہ کی خلافت راشدہ ہوئی،اورآخرزمانہ
میں حضرت سیدناامام مہدی رضی اللہ عنہ ہوں گے"(بہارشریعت،ج1،حصہ1،ص257،مطبوعہ:مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: