Hazrat Ubai Bin Kaab Sahabi e Rasool Hain

 

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم  ہیں

مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2962

تاریخ اجراء: 06صفر المظفر1446 ھ/12اگست2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا حضرت ابی بن کعب صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم  تھے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!حضرت سیدنا ابی بن کعب مشہور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قراء کےسردار ہیں،رضی اللہ تعالی عنہ ۔

   چنانچہ امام حافظ ابن  حجر العسقلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ”أبي بن كعب۔۔۔سيّد القراء. كان من أصحاب العقبة الثانية، وشهد بدرا والمشاهد كلها۔۔۔ وكان عمر يسمّيه سيد المسلمين، ويقول: اقرأ يا أبيّ “ترجمہ: ابی بن کعب  قراء کے سردار، عقبہ ثانیہ کے موقع پر حاضر ہونے والے صحابہ  میں سے ہیں۔ بدر اور تمام جنگوں میں شریک رہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی  عنہ انہیں سید المسلمین کے نام سے بلاتے تھے اور فرماتے : اے  ابی! قران پڑھو۔(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ،ج 1،ص 180،181،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)

   مسند امام احمد بن حنبل میں  میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ایک حدیث پاک  میں ہے ”وأقرؤهم لكتاب الله أبي بن كعب ‘‘ ترجمہ: میری امت میں کتاب اللہ کے سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ہیں ۔(مسند احمد،رقم الحدیث 13990، ج 21 ،ص 406، مؤسسة الرسالة)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم