فتوی نمبر:WAT-2962
تاریخ اجراء: 06صفر المظفر1446 ھ/12اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا حضرت ابی بن کعب صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!حضرت سیدنا ابی بن کعب مشہور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قراء کےسردار ہیں،رضی اللہ تعالی عنہ ۔
چنانچہ امام حافظ ابن حجر العسقلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ”أبي بن كعب۔۔۔سيّد القراء. كان من أصحاب العقبة الثانية، وشهد بدرا والمشاهد كلها۔۔۔ وكان عمر يسمّيه سيد المسلمين، ويقول: اقرأ يا أبيّ “ترجمہ: ابی بن کعب قراء کے سردار، عقبہ ثانیہ کے موقع پر حاضر ہونے والے صحابہ میں سے ہیں۔ بدر اور تمام جنگوں میں شریک رہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ انہیں سید المسلمین کے نام سے بلاتے تھے اور فرماتے : اے ابی! قران پڑھو۔(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ،ج 1،ص 180،181،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
مسند امام احمد بن حنبل میں میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ایک حدیث پاک میں ہے ”وأقرؤهم لكتاب الله أبي بن كعب ‘‘ ترجمہ: میری امت میں کتاب اللہ کے سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ہیں ۔(مسند احمد،رقم الحدیث 13990، ج 21 ،ص 406، مؤسسة الرسالة)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: