مجیب: مولانافرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-683
تاریخ اجراء: 26ربیع
الثانی 1444 ھ/22 نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا موجودہ دور کے
سب انسان حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد ہیں؟
بِسْمِ
اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! موجودہ دورکے سب انسان حضرت نوح علیہ
السلام کی اولادسے ہیں ، اس لیے کہ حضرت نوح علیہ السلام
کی کشتی میں سوار 80 افراد کے علاوہ دنیامیں کوئی
بھی انسان باقی نہیں رہاتھااور کشتی میں سوار
80افرادکی نسل آگے نہیں چلی ، صرف حضرت نوح علیہ السلام کی
نسل چلی، اسی لیے آپ علیہ السلام کو آدم ثانی
کہاجاتاہے ۔
ملفوظات اعلی حضرت میں ہے :پسماندگانِ طوفان سے کسی کی نسل نہ بڑھی
صرف نوح علیہ السلام کی نسل تمام دُنیا میں ہے ۔
قرآنِ عظیم فرماتا ہے:وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَہٗ
ہُمُ الْبٰقِیۡنَ ٘ۖ(۷۷)ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے اسی کی
اولاد باقی رکھی۔(پ۲۳،الصافات:۷۷)۔اسی لئے
انہیں آدمِ ثانی کہتے ہیں ۔)تفسیر
روح البیان)(ملفوظات اعلی
حضرت ، صفحہ129،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
مذکورہ
آیت کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں ہے: ” اب دنیا میں جتنے انسان ہیں
سب حضرت نوح علیہ السلام کی نسل سے ہیں ۔ حضرت ابنِ عباس
رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت نوح علیہ
الصلوٰۃ والسلام کے کشتی سے اُترنے کے بعد ان کے ہمراہیوں
میں جس قدر مرد و عورت تھے سبھی مر گئے سوا آپ کی اولاد اور ان کی عورتوں کے ،
انہیں سے دنیا کی نسلیں چلیں۔“(خزائن
العرفان، صفحہ830،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: