مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1407
تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1445 ھ/23جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا سیدہ
فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کنیت ام ابیہا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضر ت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کی کنیت
’’ام ابیہا‘‘ ہے۔ام ابیہا کا لفظی معنی ہے اپنے باپ کی ماں البتہ ام ’’اصل‘‘ کے معنی
میں بھی استعمال ہوتا ہے اس اعتبار سے سیدہ فاطمۃ
الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا
کی اس کنیت کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے والد یعنی نبی کریم صلی
اللہ تعالی علیہ وسلم کی نسل آپ رضی اللہ تعالی
عنہا کے شہزادوں سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین رضی
اللہ تعالی عنہما سے چلی ہے لہٰذا آپ رضی اللہ
تعالی عنہا نسل سادات کی ام یعنی
اصل ہوئیں تو یہ کنیت درحقیقت کچھ یوں ہوئی ’’ام نسب ابیہا ‘‘ یعنی اپنے
والد کے نسب کی اصل ، تو اس معنی
کے اعتبار سے یہ کنیت بالکل درست ہے اس میں کوئی اشکال نہیں ۔
التثریب
میں سیدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کے
حوالے سے ہے :’’ كناها بعضهم أم أبيها حكاه الواقدي عن جعفر
بن محمد ‘‘ یعنی بعض نے ان کی کنیت ام ابیھا بیان کی
ہے اسے واقدی نے جعفر بن محمد سے روایت کیا ہے ۔(طرح التثریب،جلد:1،صفحه: 149،مطبوعہ: بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: