Hazrat Amir Muawiyah Aur Hazrat Umme Habiba رضی اللہ عنہما Ka Apas Mein Rishta

حضرت امیر معاویہ اورحضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہما کاآپس کارشتہ

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1700

تاریخ اجراء: 12ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/01جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ،حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے حقیقی بھائی ہیں یا اخیافی بھائی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ،حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے علاتی(باپ شریک) بھائی ہیں،جس کی تفصیل درج ذیل ہے :

      صحابی رسول حضرت  سیدناامیرمعاویہ  رضی اللہ  عنہ کے والدگرامی حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ اوروالدہ ماجدہ حضرت ہندہ رضی اللہ عنھاہیں۔جبکہ ام المؤمنین حضرت سیدتنا ام حبیبہ رضی اللہ عنھا کے والد ماجد حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ اوروالدہ  صفیہ بنت ابوالعاص ، ہیں ۔ لہذاحضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ اورام المؤمنین حضرت سیدتناام حبیبہ رضی اللہ عنھا،آپس میں علاتی(باپ شریک )بہن ،بھائی ہیں،کہ ان کے والدایک اور والدہ الگ الگ ہیں۔

   حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ہند بنت عتبہ ہیں۔چنانچہ الاصابہ میں ہے:" هند بنت عتبة،والدة معاوية بن أبي سفيان"ترجمہ:ہند بنت عتبہ، معاویہ بن ابی سفیان کی والدہ ہیں۔ملخصاً(الاصابہ فی تمییزالصحابہ،ج08، ص346،مطبوعہ:بیروت)

   حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی والدہ صفیہ بنت ابوالعاص ہیں۔چنانچہ الاصابۃ میں ہے: "رملة بنت أبي سفيان زوج النبي صلّى اللّٰه عليه وسلّم، تكنى أم حبيبة، وهي بها أشهر من اسمها ،أمها صفية بنت أبي العاص بن أمية"رملۃ بنت ابی سفیان، رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زوجہ،ان کی کنیت ام احبیبہ ہے،اوریہ اپنےنام سے زیادہ کنیت کے ساتھ مشہورہیں،ان کی والدہ صفیہ بنت ابوالعاص بن امیہ ہیں۔ملخصاً (الاصابہ فی تمییز الصحابہ،ج08،ص140،مطبوعہ:بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم