فتوی نمبر:WAT-2950
تاریخ اجراء: 03صفر المظفر1446 ھ/09اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ میسون بنت بحدل کے حوالےسے فتویٰ مل سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیوی میسون بنتِ بحدل مسلمان تھیں۔
التکملہ والذیل للصغانی (متوفی 650ھ)میں ہے” وميسون أم يزيد بن معاوية من التابعيات“ترجمہ:یزید بن معاویہ کی والدہ میسون ،تابعیات میں شمار ہوتی ہیں۔(التکملۃ والذیل والصلۃ،ج 3،ص 434، دار الكتب، القاهرة)
تبصیر المتنبہ لابن حجر عسقلانی میں ہے” ميسون بنت بحدل الكليبة، والدة يزيد بن معاوية، روت عن معاوية “ترجمہ:میسون بنت بحدل الکلیبہ ،یزید بن معاویہ کی والدہ ہیں ،اور انہوں نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث روایت کی ہے۔ (تبصیر المتنبہ بتحرير المشتبه،ج 4،ص 1280،المكتبة العلمية، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: