کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟ |
مجیب: مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6423 |
تاریخ اجراء:21جمادی الثانی 1438ھ/21 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (01)حضرت مولاعلی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کیاسیدہیں یاعلوی ؟ (02)خواجہ حسن بصر ی رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں یانہیں؟ سائل:محمدعاشق(بادامی باغ،لاہور) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
(1)ہمارے عرف میں سیّداس شخص کوکہتے ہیں جوشخص بلاواسطہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد ہو،یاحضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادیوں کی اولاد ہو،چوں کہ جملہ صاحب زادگان بچپن ہی میں وصال فرماچکےتھے۔اورصاحب زادیوں میں سوائے حضرت سیدہ فاطمہ زہرارضی اللہ عنہا کے کسی کی نسل نہیں چلی۔اس لیے اب سیداولادِحسنین کریمین کے ساتھ خاص ہے ۔اس معنی کے اعتبارسے بالکل ظاہر اورعیاں ہے کہ امیرالمومنین علی المرتضی ٰ کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم سیدنہیں اوراس میں کوئی تنقیص شان نہیں کیوں کہ حضرات خلفائے ثلثہ بھی معنی عرفی کے اعتبارسے سیدنہیں ۔البتہ سیدکالغوی معنی سرداروپیشواہے اس معنی کے اعتبارسےنہ صر ف مولی المسلمین حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ بلکہ تمام صحابہ کرام واولیاء عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہمارے سیدوسردارہیں ۔ (2)امام اجل ،جلیل القدرتابعی حضرت سیدناحسن بصری رحمۃ اللہ علیہ عرفی معنی کے اعتبار سےسیدنہیں ۔امام اہل سنت اعلی حضرت الشاہ احمدرضاخان علیہ الرحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:”امام حسن بصری ۔۔نہ سیدنہ قریشی نہ عربی۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول:
غوث اعظم در میان اولیاء ، چوں محمد در میان انبیاء ، شعر کا حکم؟