مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1205
تاریخ اجراء:29ربیع الاول1444ھ/26اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت علی
المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے کتنے شہزادے اور شہزادیاں
تھیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فتاوی فیض الرسول
میں ہے "حضرت مولی علی رضی اللہ تعالی عنہ
کی حضرت خاتون جنت رضی اللہ تعالی عنھا کے علاوہ آٹھ
بیویاں اور تھیں اور حضرت خاتون جنت رضی اللہ تعالی
عنھا کے بعد یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں اور حضرت
خاتون جنت سمیت آپ کی نو بیویوں سے پندرہ صاحبزادگان اور
اٹھارہ صاحبزادیاں پیدا ہوئیں،رضی اللہ تعالی عنھم
،آپ کے صاحبزادگان، صاحبزادیوں اور بیویوں کے اسمائے مبارکہ
حسبِ ذیل ہیں:
صاحبزادگان:حسن،حسین ،محسن،محمد اکبر (المعروف محمد بن حنفیہ)عبد اللہ ،ابو
بکر،عباس اکبر،عثمان،جعفر،عبد اللہ اکبر،محمد اصغر ، یحیی ،
عون،عمر اکبر،محمد اوسط۔رضی اللہ تعالی عنہم۔
صاحبزادیاں:ام کلثوم،زینب الکبری،رقیہ،ام الحسن،رملۃ
الکبری،ام ہانی،میمونہ،رملۃ الصغری،ام کلثوم
صغری،فاطمہ،امامہ،خدیجہ،ام الخیر،ام سلمہ،ام
جعفر،جمانہ،تقیہ۔رضی اللہ تعالی عنہن۔
بیویاں:سیدہ فاطمہ،خولہ،لیلہ،ام البنین،ام ولد،اسماء،ام
حبیب،امامہ،ام سعد۔ رضی اللہ تعالی عنہن۔ (فتاوی
فیض الرسول،ج 2،ص 571،شبیر برادرز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: