فتوی نمبر:WAT-2951
تاریخ اجراء: 04صفر المظفر1446 ھ/10اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
غلاموں میں سب سے پہلے کون ایمان لایا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غلاموں میں سب سے پہلے حضرتِ سیّدُنا بلال حبشی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اسلام قبول کیا۔
مقدمہ ابن صلاح میں شيخُ الاسلام حضرتِ ابنِ صلاح عثمان شافعی علیہ الرحمہ ( متوفی 643ھ) فرماتے ہیں :’’ أول من أسلم من الرجال الأحرار أبو بكر، ومن الصبيان أو الأحداث علي، ومن النساء خديجة، ومن الموالي زيد بن حارثة، ومن العبيد بلال‘‘ ترجمہ : آزاد مردوں میں سب سے پہلے حضرت سیّدُنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے، بچوں یا نو عمروں میں مولیٰ علی رضی اللہ عنہ نے، عورتوں میں اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیدتنا خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا نے، آزاد کردہ غلاموں میں حضرتِ سیّدُنا زید بن حارثہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اور غلاموں میں حضرتِ سیّدُنا بلال حبشی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اسلام قبول کیا۔(مقدمۃ ابن الصلاح، النوع التاسع والثلاثون ،ج1،ص 300،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: