Kya ghous pak رحمۃ اللہ علیہ pehlay Hanaf thay ?

کیا غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ پہلے حنفی تھے ؟

مجیب: سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-696

تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444  ھ/23 نومبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور غوث اعظم پہلے حنفی تھے اور بعد میں حنبلی ہوئے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

  جی نہیں! یہ بات درست نہیں۔ حضور سیدی غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ شروع سے ہی حنبلی تھے۔

  اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”حضورہمیشہ سے حنبلی تھے اوربعد کو جب عین الشریعۃ الکبرٰی تک پہنچ کرمنصب اجتہاد مطلق حاصل ہوامذہب حنبل کو کمزور ہوتا ہوا دیکھ  کر اس کے مطابق فتوٰی دیا کہ حضورمحی الدین اوردین متین کے یہ چاروں ستون ہیں لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتادیکھا اس کی تقویت فرمائی۔“(فتاویٰ رضویہ، جلد26، صفحہ 433، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم