مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1163
تاریخ اجراء:17ربیع الاول1444ھ/14اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شق صدر دوسری مرتبہ جو ہوا وہ کب اور کیسے ہوا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دوسری مرتبہ کے شق
صدر کے متعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرما ن ہے :میں دس سال کی عمر
میں صحرا میں جارہا تھا کہ اچانک میں نے اپنے سر کے اوپر دو
آدمیوں(یعنی جبرائیل و میکائیل علیہما السّلام )کو دیکھا ،
ایک نے دوسرے سے پوچھا : کیا یہی ہیں؟ دوسرے نے
جواب دیا : ہاں۔ ان دونوں نے مجھے پکڑ کر لٹایا اور میرے
پیٹ کو چاک کردیا ، جبرائیل سونے کے ایک طشت میں
پانی لارہے تھے جبکہ میکائیل میرا پیٹ دھو رہے
تھے۔ پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا : ان کا سینہ چاک
کرو۔ میں نے دیکھا کہ میرا سینہ چاک ہوچکا ہے
لیکن مجھے درد محسوس نہیں ہوا۔ اب اس فرشتے نے کہا : ان کا دل
چِیرو اور اس میں سے کینہ اور حسد نکال دو۔ میرا دل
چِیرا گیا اور اس میں سے خون کے لَوتھڑے جیسی
چیز نکال کر پھینک دی گئی۔ پھر اس فرشتے نے کہا :
ان کے دل میں شفقت اور رَحمت داخل کردو۔ دوسرے فرشتے نے میرے
سینے میں چاندی جیسی کوئی چیز داخل
کی اور اپنے پاس سے کوئی پِسی ہوئی چیز نکال کر اس پر
چھڑک دی ، پھر میرے پاؤں کا انگوٹھا ہلا کر کہا : آپ تشریف لے
جائیے۔ جب میں وہاں سے واپس آیا تو میرے دل
میں چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی عزت سما چکی تھی۔(دلائل
النبوۃ لابی نعیم ، صفحہ 219 ،حدیث:
166،دارالنفائس،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: