مجیب: فرحان احمد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-474
تاریخ اجراء: 09صفرالمظفر1444 ھ /06ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زِنِّيرہ ایک صحابیہ
کانام ہے جنہوں نے ابتدائے اسلام میں ہی اسلام قبول کرلیاتھا،ان
کی نسبت حاصل کرنے کے لیےبچی کا یہ بابرکت نام ر کھ سکتے
ہیں۔زِنیرہ کادرست تلفظ درج ذیل ہے :
لفظ ”ز“کے نیچے
زیر،لفظ”ن “ پرتشدید،اس کے بعدلفظ ”ی“ پرسکون اورلفظ ”ر“پرزبرپڑھاجائے گا۔
اسدالغابۃ میں ہے:”زِنِّيرةالرومية:كانت من السابقات الی
الاسلام ،اسلمت فی اول الاسلام ۔۔۔زنیرۃ:بکسر
الزاء والنون المشددۃ وتسکین الیاء تحتھا نقطتان واخرہ راء ثم
ھاء“یعنی زنیرہ
رومیہ اسلام کی طرف سبقت کرنے والی خواتین سے تھیں
، ابتدائے اسلام میں اسلام لائیں۔۔۔۔زنیرہ:زاء
کے کسرہ(یعنی زیر) ، نون مشدداوریاء جس کے نیچے دو
نقطے ہیں اس کے سکون کے ساتھ ہے،اس کے آخر میں راء اور ھاء ہے۔ (اسد الغابۃ،جلد7،صفحہ 124،مطبوعہ:بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا