مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3322
تاریخ اجراء:24جمادی الاولیٰ1446ھ/27نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زَیَان رضا نام رکھنا کیسا اور اس کا معنی کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زَیَان کا معنی ہے:"خوبصورت۔"لہٰذا زیان رضا نام رکھنا شرعاً درست ہے۔البتہ!بہتریہ ہے کہ اولاً بیٹے کانام صرف ”محمد“رکھیں،کیونکہ حدیث پاک میں نام محمد رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے۔اور پھر پکارنے کے لیے”زیان رضا“نام رکھ لیجیے۔
”زَیَان“ کے معنی کے متعلق المنجد میں ہے:”الزَیَان:خوبصورت۔کہا جاتا ہے:قَمَرٌ زَیَانٌ(خوبصورت چاند)۔“(المنجد، صفحہ352، مطبوعہ افضل شریف پرنٹرز)
فتاوی رضویہ میں ہے"بہتریہ ہے کہ صرف محمدیااحمدنام رکھے اس کے ساتھ جان وغیرہ اورکوئی لفظ نہ ملائے کہ فضائل تنہاانھیں اسمائے مبارکہ کے واردہوئے ہیں۔"(فتاوی رضویہ،ج24،ص691،رضافاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا