Zahra Naam Ka Matlab Aur Ye Naam Rakhne ka Hukum

زہرا نام کا مطلب اور یہ نام رکھنے کا حکم

مجیب: محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1315

تاریخ اجراء:       11جمادی الاولیٰ1444 ھ/06دسمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا ایک سوال ہے کہ کیا بچی کا نام زہر ارکھنا ممکن ہے اور نام زہرا کا کیا مطلب ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   زہراء  کا ایک  مطلب  حسین عورت اور ایک معنیٰ  پھول کی کلی ہے ۔نیز یہ لفظ خاتونِ جنت حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب مبارک بھی ہے ۔لہٰذا  یہ نام رکھنا   جائزودرست ہے  ۔

   مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ  تحریرفرماتے ہیں:"زَہراء‘‘ بمعنٰی کلی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاجنّت کی کلی تھیں حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کبھی ایسی کیفیت نہ ہوئی جس سے خواتین دو چار ہوتی ہیں اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے جسْم سے جنّت کی خوشبو آتی تھی جسے حُضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سُونگھا کرتے تھے۔ اِس لئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا لقَب ’’زَہراء ‘‘ ہوا۔(مِراٰۃُ الْمَنَاجِیْح،کتاب المناقب ،باب مناقب اھل بیت النبی، ج08، ص452،  نعیمی کتب خانہ گجرات)

   القاموس الوحیدمیں ہے "الزھراء:حسین عورت"(القاموس الوحید،ص722،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم