مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1315
تاریخ اجراء: 11جمادی الاولیٰ1444
ھ/06دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا
ایک سوال ہے کہ کیا بچی کا نام زہر ارکھنا ممکن ہے اور نام زہرا
کا کیا مطلب ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زہراء کا ایک مطلب
حسین عورت اور ایک معنیٰ پھول کی کلی ہے ۔نیز
یہ لفظ خاتونِ جنت حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب
مبارک بھی ہے ۔لہٰذا
یہ نام رکھنا جائزودرست
ہے ۔
مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ
الرحمۃ تحریرفرماتے ہیں:"’زَہراء‘‘
بمعنٰی کلی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاجنّت کی کلی
تھیں حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی کبھی
ایسی کیفیت نہ ہوئی جس سے خواتین دو چار
ہوتی ہیں اور آپ رَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے جسْم سے جنّت کی خوشبو آتی تھی جسے حُضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سُونگھا کرتے تھے۔ اِس لئے آپ رَضِیَ
اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا لقَب ’’زَہراء ‘‘ ہوا۔(مِراٰۃُ
الْمَنَاجِیْح،کتاب المناقب ،باب مناقب اھل بیت
النبی، ج08، ص452،
نعیمی کتب خانہ گجرات)
القاموس
الوحیدمیں ہے "الزھراء:حسین عورت"(القاموس الوحید،ص722،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا