Yashfeen Naam Rakhne Ka Hukum

یشفین نام رکھنے کا حکم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1304

تاریخ اجراء: 26جمادی الثانی1445 ھ/30دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچی کا نام یشفین رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   یشفین کا معنی ہے ’’ وہ مجھے شفا دیتا ہے ‘‘۔یہ نام نہیں ہے بہتر یہ  ہے کہ اِس کے بجائے ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر نام رکھا جائے تاکہ اچھے  نام کےساتھ  ساتھ نسبت کی برکت بھی حاصل ہو تی رہے ۔

   بابرکت ناموں کی  تفصیل سے متعلق  مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ” نام رکھنے کے احکام “ کا مطالعہ فرمائیں۔مذکورہ کتاب نیٹ سے   ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم