مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1703
تاریخ اجراء: 13ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/02جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
Insha
raniنام کے کیا معنی ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
’’انشاء‘‘ عربی زبان کا لفظ
ہے، اورمصدرہے ۔اس کے معانی ہیں": پیدا کرنااور ایجاد
کرنا۔"اورمصدر،اسم فاعل اوراسم مفعول دونوں معنی میں
استعمال ہوتاہے ۔تویوں اس کامعنی:" ایجادکرنے
والا"بھی بن سکتا ہے ۔ اور "پیدا کیاگیا" بھی
بن سکتا ہے۔
اور رانی کا معنی ہے:'"ملکہ
"۔لہذامعنی کے اعتبارسے یہ
نام رکھنا جائزتو ہے، لیکن حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام
رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے، لہذا بہتر یہی
ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وآلہ سلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں،
صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین میں
سے کسی کے نام پر رکھا جائےکہ امیدہے کہ اس کی وجہ سے نام کی
برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔
فیروزاللغات میں رانی کے معنی بیان
کرتے ہوئے لکھاہے :"رانی:ملکہ۔راجا کی بیوی۔۔۔۔الخ"(فیروز
اللغات، ص749)
نوٹ:
ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےلیےمکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے
۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا