Larki Ka Naam Arwa Rakhna Kaisa Hai ?

بچی کا نام اروی رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1384

تاریخ اجراء:       17رجب المرجب1444 ھ/09فروری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میری بیٹی کانام ارویٰ ہے،میں انگلش میں arwaاوراردومیں ایسےلکھتی ہوں "ارویٰ"۔ مجھ سےکسی بزرگ نے کہاہےکہ اروی کامعنی نفس اورروح ہوتاہے،اورفرمایاکہ نام اروی نہیں بلکہ urwa ہوناچاہیے۔مہربانی کرکےبتائیں کہ یہ نام اروی ہے؟یاپھر urwa؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   "اَرویٰ"(الف کے زبر کے ساتھ) صحابیات کےناموں میں سےہے،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ کانام بھی "اَرویٰ" تھاجس کامعنی ہے:"حسین وجمیل۔"لہذایہ اچھانام ہے،آپ اپنی بیٹی کایہ نام رہنے دیں،اسےتبدیل کرنےکی ضرورت نہیں۔

   الاصابہ فی تمییزالصحابہ میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے تعارف میں ہے:" أمه أروى بنت كريز بن ربيعة بن حبيب بن عبد شمس، أسلمت" حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ اروی بنت کریز بن ربیعہ بن  حبیب بن عبدشمس ہیں،آپ اسلام لےآئی تھیں۔(الاصابہ فی تمییزالصحابہ،ج4،ص377،مطبوعہ:بیروت)

   مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نام رکھنےکےاحکام میں ،"اَرویٰ"نام کوصحابیات کےناموں میں سےشمارکیاہے،جس کامعنی ہے:"حسین وجمیل۔"(نام رکھنےکےاحکام،ص148،مطبوعہ:مکتبہ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم