مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1111
تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1444 ھ/24ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کچھ لوگوں کا نام رزاق رکھ دیا
جاتاہےلوگ انہیں حاجی رزاق ،محمد رزاق وغیرہ کہہ کر بلاتے
ہیں ،کیا ان ناموں کے ساتھ
بلاناجائز ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صرف رزاق نام رکھنےاور انہیں حاجی رزاق یامحمد رزاق کہہ کر پکارنے کی شرعا اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ
اللہ عزوجل کے ان صفاتی ناموں
میں سے ہے جو اللہ عزوجل کے ساتھ خاص ہیں لہذا عبدالرزاق نام رکھاجائے اور عبدالرزاق
ہی پکاراجائے ۔جہاں یہ خدشہ ہوکہ عبدالرزاق نام رکھنے کے
باوجودلوگ ،لفظ "عبد"کے بغیرصرف رزاق وغیرہ ہی پکاریں
گے تووہاں یہ نام رکھاہی نہ جائے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا