مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1341
تاریخ اجراء: 14جمادی الاخریٰ1444
ھ/07جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
وانیا نام بیٹی کا رکھاہے اس مطلب بتادیں
اوریہ بھی بتادیں کہ وانیا نام رکھنا کیساہے ۔؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وانیا کا لفظ
درست نہیں ۔ درست لفظ
وانیہ ہے یہ عربی زبان
کا لفظ ہے اور ونی ینی
سے بنا ہے ،جس کا معنی ہے،سست ہونا،تھک گر کر کمزور پڑجانا،عاجز ہوجانا۔ھو وان وھی وانیۃ۔(القاموس الوحید،ص1485)
لہذا معنی کے
اعتبارسے یہ نام اچھانہیں
تواسے نہ رکھاجائے ۔ اس کے بجائے کوئی اچھے معنی والا نام رکھیں۔ اور
بہتریہ
ہے کہ نیک عورتوں میں سے کسی کے نام پربچی کانام
رکھیں کہ اس کی حدیث پاک میں ترغیب
ارشادفرمائی گئی ہے ۔
نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے
کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا
مطالعہ کیجئے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا