مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1765
تاریخ اجراء:01محرم الحرام1446ھ/08جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
”وَمِیضُ المصطفی “نام کا کیا معنی ہے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"وَمِیضُ " کا معنی ہے، بجلی کا دھیمے دھیمے چمکنا، چمک، روشنی وغیرہ اور " وَمِیضُ المصطفی " کے معنی ہوئے : نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چمک، روشنی ۔ اس اعتبار سے یہ نام رکھنا تو درست ہے لیکن شریعت میں ہمیں ترغیب دی گئی ہے کہ "اچھوں کے نام پر نام رکھو" لہٰذا انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے امید ہے کہ ان کی برکت بچہ کے شامل حال ہو۔
ناموں سے متعلق معلومات اور اچھے ناموں کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں اسے آپ نیچے دیئے گئے لنک سے بالکل فری ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا