مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1609
تاریخ اجراء: 14شوال المکرم1444 ھ/05مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نبی
کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ایک شہزادی کا نام
ہی ام کلثوم تھا، یہ ان کی کنیت نہ تھی اور
یہ اپنی اصل کے اعتبارسے اگر چہ کنیت ہے کیونکہ جوعَلم
”ام“ یا ”اب“سے شروع ہو،وہ کنیت کہلاتاہےلیکن اسے بطور نام
رکھنا بھی جائزودرست ہے
جیسا کہ اس کی بہت ساری مثالیں ہیں۔ فتح الباری میں ہے :” والكنية ما صدرت بأب أو أم “ ترجمہ :کنیت وہ علم ہے جو”اب“یا ”ام“ سے شرو ع ہو ۔ (فتح الباری
،جلد 06،صفحہ 560،بیروت)
کنیت کے
بطور نام ہو نے سے متعلق عمدۃ القاری میں ہے:” كثير من الأسماء المصدرة بالأب أو الأم لم يقصد
بها الكنية، وإنما يقصد بها إما العلم وإما اللقب ولا يقصد بها الكنية“ترجمہ :بہت سے نام ”اب، ام“سے شروع ہوتے ہیں
لیکن ان سے کنیت مقصود نہیں ہوتی بلکہ اس سے یا تو
نام مقصود ہوتاہے یا لقب ،اس سے کنیت مراد نہیں ہوتی۔(عمدۃالقاری ،جلد22،صفحہ218،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا