مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-2126
تاریخ اجراء: 09ربیع الثانی1445
ھ/25اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!امامہ زینب نام رکھ سکتے
ہیں کہ نبی پاک ﷺ
کی پیاری شہزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا
کی بیٹی کا نام امامہ تھا
۔
بخاری شریف میں ہے” عن أبي قتادة الأنصاري، أن رسول
الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي وهو حامل أمامة بنت زينب بنت رسول الله صلى الله
عليه وسلم، ولأبي العاص بن ربيعة بن عبد شمس فإذا سجد وضعها، وإذا قام حملها“ترجمہ:حضرت ابو قتادہ
انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم(اپنی نواسی)امامہ کو اٹھائے
ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے جو کہ آپ کی بیٹی زینب اور
ابو العاص بن ربیعہ بن عبد شمس کی لختِ جگر تھی،تو جب آپ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں جاتے اسے چھوڑ دیتے
اور جب سجدہ سے اٹھتے تو اسے اٹھا لیتے۔(صحیح البخاری،کتاب الصلاۃ،ج
1،ص 109،دار طوق النجاۃ)
السیرۃ
النبویہ لابن کثیر میں ہے” قال عبد الرزاق عن ابن جريج: قال لي غير واحد: كانت زينب أكبر بنات رسول
الله صلى الله عليه وسلم، وكانت فاطمة أصغرهن وأحبهن إلى رسول الله صلى الله عليه
وسلم، وتزوج زينب أبو العاص بن الربيع فولدت منه عليا وأمامة“ترجمہ:عبد الرزاق،ابنِ جریج سے روایت
کرتے ہیں ،وہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک سے زیادہ آدمیوں نے بتایا کہ
حضرت زینب ،نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ
وآلہ وسلم کی بیٹیوں میں سے سب سے بڑی تھیں
اور حضرت فاطمہ سب سے چھوٹی اور حضور صلی اللہ تعالی علیہ
وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھیں،نبی کریم صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زینب کا نکاح ابو العاص بن
ربیع سے کیا ،جن سے حضرت زینب کے ہاں علی اور امامہ کی
ولادت ہوئی۔(السیرۃ
النبویہ،باب ذکر زوجاتہ،ج 4،ص 609، دار المعرفة ،بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا