Suraiya Jannat Ya Suraiya Abrar Naam Rakhna

ثریا جنت یا ثریا ابرار نام رکھنا

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1413

تاریخ اجراء: 14رجب المرجب1445 ھ/26جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ثریا جنت  یا ثریا ابرار نام رکھنے کا کیاحکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ثریا تاروں کو کہتے ہیں اور جنت اورابرار کا معنی بھی صحیح ہے لہٰذا مجموعۃً ثریا جنت یا ثریا ابرار نام رکھنا تو جائز ہے البتہ اسلامی اعتبار سے بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔اورحدیث پاک پربھی عمل ہوگاکہ جس میں اچھوں کے ناموں پر نام رکھنے کا فرمایا گیا۔

   کنز العمال میں ہے:”تسموا بأسماء الأنبياء۔۔۔ تسموا بخياركم“یعنی انبیاء کے نام پر نام رکھو، نیک لوگوں کے نام پر نام رکھو۔(کنز العمال،جلد16، صفحہ 420-423، مؤسسۃ الرسالۃ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم