مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر: WAT-652
تاریخ اجراء: 12شعبان المعظم 1443ھ/16مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سلطان صابر نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سلطان
صابر نام رکھنا شرعاً درست ہے۔ تاہم بہتر یہ ہے کہ اصل نام ’’محمد‘‘
رکھا جائے اور پکارنے کے لئے ’’سلطان صابر‘‘یوں پورا نام’’ محمد سلطان
صابر‘‘ ہو جائے گا۔ اور محمد نام کی فضیلت بھی حاصل ہو
جائے گی۔
"محمد" نام رکھنے کے حوالے سے چندروایات ذکرکی جاتی
ہیں :
(الف) رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ
وآلہ وسلم فرماتے ہیں :" من ولد لہ مولود فسماہ
محمدا حبا لی وتبرکاً باسمی کان ھو ومولودہ فی الجنۃ“یعنی جس کے لڑکاپیداہواور وہ میری محبت
اورمیرے نام پاک سے تبرک کے لئے اس کانام محمدرکھے وہ اور اس کالڑکا دونوں
بہشت میں جائیں۔ (کنز
العمال،ج 16، ص 422، حدیث 45223، موسسۃ الرسالۃ)
(ب)رسول
اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وآلہ ٖ وسلم فرماتے ہیں
: "روزقیامت دو شخص اللہ تعالی کے حضور کھڑے کئے جائیں گے،
حکم ہوگا: انہیں جنت میں لے جاؤ، عرض کریں گے : الہی ! ہم
کس عمل پرجنت کے قابل ہوئے،ہم نے تو کوئی کام جنت کانہ کیا۔؟ رب
عزوجل فرمائے گا :" ادخلا الجنۃ فانی اٰلیت علی
نفسی ان لایدخل النار من اسمہ احمد ومحمد"یعنی جنت
میں جاؤ میں نے حلف فرمایا ہے کہ جس کانام احمد یا محمد
ہودوزخ میں نہ جائے گا۔ (الفردوس بمأثور
الخطاب،ج 5، ص 485، حدیث 8837، دار الكتب العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا