مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1320
تاریخ اجراء: 14جمادی
الثانی1445 ھ/28دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سوہان نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوہان ایک غیر معروف لفظ ہے، لغت میں اس کا معنی
نہیں مل سکا، لہٰذا یہ نام نہ رکھا جائے۔
شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول
بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا
چاہیے۔لڑکوں کے نام اگر انبیائے کرام علیہم الصلاۃ
والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر ہوں تو اچھا
ہے کہ ان کی برکتیں حاصل ہو ں
گی۔ اور بچیوں کے نام نیک صالحات بیبیوں کے
نام پر رکھیں ۔
ناموں
کے احکام جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنے
کے احکام‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔اس کا لنک درج ذیل ہے:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا