فتوی نمبر:WAT-832
تاریخ اجراء:22شوال المکرم 1443ھ24/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ثوبان
کاکیامعنی ہے؟اور کیا یہ کسی صحابی کا بھی
نام ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ثوبان،یہ
مصدرہے ،جس کا معنی
ہے"لوٹنا"بیماری سے صحتیابی کی طرف
لوٹنا،گناہوں سے توبہ کی طرف لوٹنا وغیرہ ۔ (القاموس الوحید) اورمصدراسم فاعل کے
معنی بھی دیتاہے تواس اعتبارسے اس کامطلب :صحتیاب ہونے
والا،گناہوں سے توبہ کرنے والاوغیرہ بنے گا۔
ثوبان ،نبی کریم صلی اللہ
تعالی علیہ وآلہ وسلم کے آزادکردہ ایک غلام کابھی نام ہے
،جونبی کریم صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم کے وصال ظاہری
تک ،سفروحضرمیں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی
مبارک صحبت سے فیض یاب ہوتے رہے ۔چنانچہ مرقاۃ شرح مشکوۃ
میں ملاعلی قاری علیہ الرحمۃ تحریرفرماتے ہیں
:(عن ثوبان) : مولى رسول الله صلى الله عليه
وسلم - قال المؤلف: هو ثوبان بن بجدد بضم الباء الموحدة وسكون الجيم وضم الدال
المهملة الأولى، أبو عبد الله، اشتراه رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وأعتقه
ولم يزل معه سفرا وحضرا إلى أن توفي النبي - صلى الله عليه وسلم (مرقاۃ المفاتیح،کتاب
الطہارۃ،ج01، ص352،دارالفکر، بیروت)
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
محمد عرفان مدنی عطاری
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا