مجیب:مولانا
محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2923
تاریخ اجراء: 25 محرم الحرام1446 ھ/01اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
شیلا نام کا کیا مطلب ہے اور یہ نام
رکھنا کیسا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شیلا کا معنی
ہے "پختہ پہاڑ ،
پتھر کا ٹیلا ، چٹان۔سوتی ریشمی چادر۔"بچی کا یہ نام رکھ
سکتے ہیں ۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام اُمہاتُ
المؤمنین یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن یا
بزرگ خواتین رحمۃ اللہ علیہن کے نام پر رکھے جائیں ،
کیونکہ شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان
کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے ۔ اولاد کا حق
ہے کہ اس کا نام اچھا رکھا جائے ، ایسا کرنے سے نام اور ان بزرگ
ہستیوں کی برکت بھی اولاد کے شاملِ حال ہو گی اور اچھوں
کے ناموں پرنام رکھنے کی ترغیب والی حدیث پاک پرعمل
بھی ہو گا ۔
قومی
اردولغت میں ہے "شیلا: پختہ پہاڑ ، پتھر کا ٹیلا ، چٹان۔سوتی
ریشمی چادر۔"( قومی اردولغت)
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم “ ترجمہ:
اچھوں کے نام پر نام رکھو ۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2329، دار
الكتب العلمية ، بيروت)
صدر الشریعہ
مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں : ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے
ایسے نام ہیں ، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے
معنی ہیں ، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔
انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے اسمائے طیبہ اور
صحابہ و تابعین و بزرگان دِین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے ، امید
ہے کہ اون کی برکت بچہ کے شاملِ حال ہو۔“(بھار شریعت ، جلد3،حصہ
15، صفحہ356، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
نوٹ : ناموں کے بارے میں
تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے
مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں
۔ اس میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے اسلامی نام بھی لکھے
ہوئے ہیں ،وہاں سے دیکھ کر کوئی سا بھی اچھا نام رکھا جا
سکتا ہے ۔ نیچے دئے گئے لنک سے یہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی
کی جا سکتی ہے ۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا