مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1158
تاریخ اجراء:16ربیع الاول1444ھ/13اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکے کا نام ثقلین رکھنا کیسا؟ اور اس کا معنی کیا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ثقلین نام رکھنا جائز ہے۔ ثقلین،تثنیہ کاصیغہ
ہے ،جو ثقل سے بنا ہے ، ثقل کا لغوی
معنی ہے:" بوجھ،بھاری چیز"توثقلین کامطلب ہوا :
" دوبوجھ ،دوبھاری چیزیں" جن و انس کو بھی
ثقلین کہتے ہیں کہ
یہ زمین
پردوبھاری گروہ ہیں۔
البتہ! یہ یادرہے کہ بچہ ہویابچی،ان کے نام اچھوں کے
نا م پررکھنامستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب
دلائی گئی ہے ۔بچہ ہوتوسب سے بہترہے کہ اولااس کانام
محمدرکھاجائے تاکہ اس کی احادیث میں بیان کردہ
فضیلتیں حاصل ہوں اورپھرپکارنے کےلیےانبیاء کرام
علیہم الصلوۃ والسلام یاصحابہ کرام علیہم الرضوان
یااولیاء وصالحین علیہم الرحمۃ کے ناموں پرنام
رکھیں۔ جيسے ابراہیم، اسماعیل، حسن، حسین
وغیرہ۔
اوربچی
ہوتواس کانام ازوجِ مطہرات وصحابیات
یاتابعیات وصالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پر نام
رکھیں۔مثلاخدیجہ،عائشہ ،میمونہ ،عاتکہ ،فاطمہ ،زینب
وغیرہ ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا