مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-2043
تاریخ اجراء: 17ربیع الاول1445 ھ/04اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صنم کے مختلف معانی آتے ہیں : مثلاً
بت ، مورتی، محبوب و معشوق، پیارا وغیرہ ۔(رابعہ اردو لغت، ص736، مطبوعہ
لاھور)
محبوب، پیارا، ان معانی کے اعتبار سے تو یہ
نام درست ہے، لیکن بت یا مورتی
والے معنیٰ کا اعتبار کیا جائے، تو یہ نام نہیں رکھ سکتے اور عموماً چونکہ اس نام
سے اس مفہوم کی طرف بھی ذہن جاتا ہے، لہٰذا یہ نام نہ
رکھا جائے ۔
نیز بچیوں کا نام
رکھنے کے حوالے سے بہتریہ ہے کہ بچی
کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی
ازواج مطہرات، بیٹیوں،
نانیوں، دادیوں، صحابیات
رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ اس
کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی
شامل حال ہو گی۔
اور ناموں کے بارے میں تفصیلی
معلومات حاصل کرنے کے لیےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب
’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے اوردرج ذیل لنک سےیہ
کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam#
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا