مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1429
تاریخ اجراء: 04شعبان
المعظم1444 ھ/25فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
صفورا
اختر نام رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
"صفورا"
حضرت شعیب علیہ الصلوۃ و السلام کی صاحب زادی اور
حضرت موسی علیہ الصلوۃ و السلام کی زوجہ محترمہ کا نام
ہے۔لہذا یہ نام رکھنا جائز و مستحسن ہے۔حدیث پاک
میں نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی
گئی ہے ۔
تاج العروس میں ہے:" (وصَفُوراءُ)
اسْم (بِنْت) سَيِّدنا (شُعَيْب عَلَيْهِ) الصّلاةُ و(السّلامُ)، وهِي إحدى
ابْنَتَيْهِ الَّتِي (تَزَوَّجَها سَيِّدُنا مُوسى صَلَواتُ اللَّهِ عليهِ) وعَلى
نبيِّنا"ترجمہ:صفورا حضرت شعیب علیہ السلام کی
بیٹی کا نام ہے۔یہ ان کی دوبیٹیوں
میں سے وہ ہیں جن سے حضرت موسی علیہ السلام نے نکاح
فرمایا۔ (تاج العروس،جلد12،صفحہ337،دار الھدایہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا