فتوی نمبر:WAT-849
تاریخ اجراء:26شوال المکرم 1443ھ28/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بعض لوگوں کا صرف وہم ہے کہ صابرین نام سے حالات آ
رہے ہیں ، کیا یہ نام بدلنا صحیح ہے یا صابرین
ہی رہنے دینا بہتر ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صابرین
نام رکھنا ، جائز اور درست ہے اور یہ سمجھنا کہ نام کا حالات پر اثر پڑتا ہے
یا بعض نام بھاری ہوا کرتے ہیں ، تو یاد رکھیں کہ
اسلام میں نام بھاری ہونے کا کوئی تصور نہیں ہے، لہٰذا
نام بھاری ہونے کے غلط تصور کی وجہ سے درست و مناسب نام کو بدلنا
بدشگونی لینا ہے اور بدشگونی لینا ، منع اور شیطانی کام ہے ۔ ہاں جو
نام شرعا بُرا یا نامناسب ہو ، اسے بدل دینا چاہیےکہ نام کے
معانی اچھے برے ہونے کی وجہ سے شخصیت پراثرپڑتاہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا