مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2070
تاریخ اجراء:
28ربیع الاول1445
ھ/15اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سبیکہ نام رکھنا
کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سبیکہ کا معنی ہے:چاندی، سونے یا دھات کا
کسی شکل میں ڈھالا ہوا ڈلا یا ٹکڑا ۔اور یہ نام
رکھنا درست ہے، البتہ! بہتریہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج
مطہرات،بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک
خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام
پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے نیز امیدہے
کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی
بچی کےشامل حال ہو گی۔القاموس الوحیدمیں ہے:السبیکۃ: "چاندی، سونے
یا دھات کا کسی شکل میں ڈھالا ہواڈلا یا ٹکڑا۔"(القاموس الوحید،صفحہ741،مطبوعہ:
لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا