مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2413
تاریخ اجراء: 18رجب المرجب1445 ھ/30جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیٹی کا نام
نور عدن رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"نورِ
عَدن" نام رکھنا جائز ہے۔ "نور" کا معنی
"روشنی" ہے اور "عَدن" کے بارے میں ایک قول
یہ ہے کہ "عَدن" جنت میں ایک خاص جگہ کا نام ہے اور
ایک قول یہ ہے کہ "عَدن" جنت کی صفت ہے۔ اس
اعتبار سے "نورِ عدن" کا معنی "جنتِ عَدن کی روشنی
" ہے۔
البتہ بہتر یہ ہے
کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،
بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ
عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں
اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی
ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام
کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔
مزید معلومات کے لئے مکتبۃ
المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام"کا مطالعہ
کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں۔
قرآن پاک میں ہے﴿ وَعَدَ
اللہُ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ
تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ
خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَمَسٰکِنَ
طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدْنٍ ؕ
وَرِضْوٰنٌ مِّنَ اللہِ اَکْبَرُ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ
الْعَظِیۡمُ ﴾ترجمہ: اللہ نے
مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں سے جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے
نیچے نہریں جاری ہیں ، ان میں ہمیشہ
رہیں گے اور عدن کے باغات میں پاکیزہ رہائشوں کا (وعدہ
فرمایا ہے) اور اللہ کی رضا سب سے بڑی چیز ہے۔
یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔(القرآن،
سورۃ التوبہ، پارۃ 10، آیت 72)
اس کے تحت تفسیر
صراط الجنان میں ہے” ایک قول یہ ہے کہ ’’عَدن‘‘ جنت میں
ایک خاص جگہ کا نام ہے اور ایک قول یہ ہے کہ عدن جنت کی
صفت ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے ایک
روایت یہ ہے کہ جنتیں آٹھ ہیں اورا ن کے نام یہ
ہیں (1) دارُ الجلال۔ (2) دارُ القرار ۔ (3) دارُ السلام۔
(4) جنتِ عدن۔ (5) جنتِ مأویٰ۔ (6) جنتِ
خُلد۔ (7) جنتِ فِردَوس۔ (8) جنتِ نعیم۔ “(تفسیر
صراط الجنان، جلد 4، تحت ھذہ الآیۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا