مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1826
تاریخ اجراء:24محرم الحرام1446ھ/31جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نوال نام رکھنا کیسا اس کا معنی کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نوال کے معنی عطیہ و بخشش کے آتے ہیں ۔ معنیٰ کےلحاظ سے اس نام میں کوئی خرابی نہیں، لہٰذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ البتہ یہ ذہن میں رہے کہ شریعت مطہرہ میں نیک و صالح بندوں کے نام پر بچوں کے نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے، اس لئے نیک و صالح بندوں کے ناموں پر نام رکھنے چاہئیں۔
الفردوس بماثور الخطاب میں ہے:”تسموا بخياركم“یعنی اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ 58 ، حدیث2328، دار الكتب العلمية، بيروت)
اچھے اچھے ناموں اور ناموں سے متعلق مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”نام رکھنے کے احکام“ پڑھیں یہ کتاب آپ نیچے دیئے گئے لنک سے لوڈ کر سکتے ہیں۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا