مجیب:ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر:WAT-1180
تاریخ اجراء:22ربیع الاول1444ھ/19اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکی کا ”نَبِیَّہ“ نام رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
لڑکی کا ” نَبِیَّہ “ یا لڑکے کا ”نبی“ نام رکھنا
حرام ہے۔
اما م اہلسنت،امام احمدرضاخان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں
"محمدنبی،احمدنبی،نبی احمدصلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم پربے شماردرودیں،یہ الفاظ کریمہ
حضورہی پرصادق اورحضورہی کوزیباہیں ۔افضل صلوات
اللہ واجل تسلیمات اللہ علیہ وعلی آلہ ۔دوسرے کویہ نام رکھناحرام ہیں کہ ان میں حقیقۃ
ادعائے نبوت نہ ہومسلم ،ورنہ خالص کفرہوتا،مگرصورتِ ادعاء ضرورہے اوروہ بھی
یقیناحرام ومحظورہے ۔"(فتاوی رضویہ،ج
24،ص 677،678،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
ایک دوسرے مقام پرامام اہلسنت
رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے سوال ہوا کہ نبی نام
رکھنا ناجائز کیوں ہے(ملخصا)؟
تو آپ نے جواباً ارشاد
فرمایا:" اس میں اپنے آپ کو نبی کہنا اورکہلوانا ہے اور
یہ قطعاً حرام ہے۔۔۔ اور یہ خیال کہ
نیت دعوٰی نبوت کی نہ تھی سچ ہے جبھی تو حرام
ہوا، ورنہ کفرہوتا۔"(فتاوی رضویہ،ج 24،ص 673،رضا
فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا
محمد باسط نام رکھنا کیسا؟