مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-871
تاریخ اجراء: 06ذیقعدۃالحرام1443
ھ/06جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
منتہیٰ کا معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منتہیٰ کا معنی ہے: آخری حد،انتہا وغیرہ
۔ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا اگر چہ
جائز ہے مگر بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات
اور نیک خواتین کے نام پر رکھے جائیں اور بچوں کے نام انبیائے کرام ،صحابہ کرام
اور بزرگان دین کے ناموں پر رکھے جائیں تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں ۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ
تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخیارکم" یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔
نوٹ: مكتبۃ المدینہ كی كتاب ''نام ركھنے كے احكام '' میں آپ كو كثیر
اچھے نام مل جائیں گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا