Muntaha Naam Ki Meaning Aur Ye Naam Rakhna

منتہیٰ کا معنی اور یہ  نام رکھنا

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر: WAT-871

تاریخ اجراء:       06ذیقعدۃالحرام1443 ھ/06جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   منتہیٰ کا معنی کیا ہے اور یہ  نام رکھنا کیسا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   منتہیٰ  کا معنی ہے: آخری حد،انتہا وغیرہ ۔ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا  اگر چہ  جائز ہے مگر   بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھے جائیں اور  بچوں کے نام انبیائے کرام ،صحابہ کرام اور بزرگان دین کے ناموں پر رکھے جائیں  تاکہ ان کی برکتیں حاصل ہوں ۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخیارکم" یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

   نوٹ: مكتبۃ المدینہ كی كتاب  ''نام ركھنے كے احكام '' میں آپ كو كثیر اچھے نام مل جائیں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم