مجیب:ابو شاہد مولانا محمد ماجد علی مدنی
فتوی نمبر:WAT-3348
تاریخ اجراء:07 جمادی الاخریٰ1446ھ/10دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچہ کا نام"محتشم"رکھنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
محتشم کا معنی ہے:"امیر،دولت مند،رئیس،نواب،باحیا۔"معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے،تاہم بہتر یہ ہے کہ اولاً بچے کا اصل نام محمد رکھا جائے،تاکہ اسمِ محمد کی برکتیں بھی حاصل ہوں کہ احادیث مبارکہ میں نامِ محمد کی برکات وارد ہوئی ہیں اور پکارنے کے لئے بچے کا نام انبیاء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام علیہم الرضوان یا بزرگانِ دین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے۔اس طرح"محمد"نام کی برکات بھی ملیں گی اور اس نام کی وجہ سے دنیا و آخرت میں انعامات و اکرامات بھی ملیں گے،اور بچے کی زندگی میں مبارک ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہوگی۔
کنز العمال میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة“ترجمہ:جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لئے اس کا نام محمد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے۔(کنز العمال،ج16،ص422، مؤسسة الرسالة،بیروت)
فیروز اللغات اردو میں محتشم کے یہ معانی لکھے ہیں:"محتشم:احتشام والا،نوکر چاکر والا،امیر،دولت مند، رئیس، نواب۔"(فیروز اللغات اردو،صفحہ1273،فیروز سنز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا