مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3340
تاریخ اجراء:04جمادی الاخریٰ1446ھ/07دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچے کا نام"محمد زَیدان حسین"رکھناکیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شرعی طور پر”محمد زَیدان حسین“نام رکھنا درست ہے،کیونکہ”زَیدان“(زاء کے زبر کے ساتھ)کا معنی:"بڑھنا اور زیادہ ہونا ہے نیزیہ نیک بندوں کے ناموں میں سے بھی ہے۔"اور”حسین“نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے کا نام ہے،لہٰذا یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں،البتہ بہتر یہ ہے کہ اولاً بیٹے کا نام صرف محمد رکھیں،پھر پکارنے کے لئے"زَیدان حسین"رکھ لیں۔
چنانچہ زَیدان کے معنی کے متعلق”تاج العروس من جواھر القاموس“میں ہے:”(والزيدان)،بفتح فسكون۔۔۔بمعنى النمو والزكاء“ترجمہ:زَیدان جو کہ(زاء کے)زبر اور(یاءکے)سکون کے ساتھ ہے،یہ بڑھنے اور زیادہ ہونے کے معنی میں ہے۔(تاج العروس من جواھر القاموس،جلد8،صفحہ155،مطبوعہ دار الهداية)
تاریخ علماء الاندلس میں ہے"وكان يقال:أن زيدان هَذَا أحد الأبْدَال."ترجمہ:اورکہاجاتاتھاکہ یہ زیدان، ابدالوں میں سے ایک ہیں۔(تاریخ علماء الاندلس،ج02،ص68،مطبوعہ:القاھرۃ)
کنز العمال میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة“ترجمہ:جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لئے اس کا نام محمد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے۔(کنز العمال،ج16،ص422، مؤسسة الرسالة،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا