مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-1989
تاریخ اجراء: 27صفرالمظفر1445ھ /14ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
لڑکے کانام ”محمد یمان“رکھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
”محمدیمان“نام رکھنا، جائز
ہے۔مرقاۃ المفاتیح میں ہے:"يمان هو نسبته إلى اليمن، والألف فيه عوض
عن ياء النسبة۔"(مرقاۃ
المفاتیح، جلد 09، صفحہ 4036، مطبوعہ دار الفکر)
البتہ!یہ یادرہے
کہ بچہ ہویابچی،ان کے نام اچھوں کے نا م پررکھنامستحب ہے کہ حدیث
پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔بچہ
ہوتوسب سے بہترہے کہ اولااس کانام محمدرکھاجائےتاکہ اس کی احادیث میں
بیان کردہ فضیلتیں حاصل ہوں اورپھرپکارنے کےلیےانبیاء
کرام علیہم الصلوۃ والسلام یاصحابہ کرام علیہم الرضوان یااولیاء
وصالحین علیہم الرحمۃ کے ناموں پرنام رکھیں۔ جيسے
ابراہیم، اسماعیل، حسن، حسین وغیرہ۔
اوربچی ہوتواس کانام ازواجِ مطہرات وصحابیات یاتابعیات وصالحات رضی اللہ عنہن کے نام پر نام رکھیں۔مثلا
خدیجہ،عائشہ ،میمونہ ،عاتکہ ،فاطمہ ،زینب وغیرہ۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/naam-rakhnay-kay-ahkam
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا