محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6156-A |
تاریخ اجراء:14ربیع الاول 1438ھ/14دسمبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ نام محمدرکھناکسی حدیث سے ثابت ہے یانہیں ؟ اور یہ نام جائزہے یانہیں ؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
نام محمدرکھناجائزبلکہ مستحب یعنی ثواب کاکام ہے اوریہ حدیث مبارکہ سے ثابت ہے چنانچہ كنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال میں ہے ”من ولدله مولودذكرفسماه محمداحبالی وتبركاباسمی كان هوومولوده فی الجنة“ترجمہ:جس کے لڑکاپیداہواوروہ میری محبت اورمیرے نام پاک سے تبرک کے لئے اس کانام محمدرکھے وہ اوراس کالڑکادونوں بہشت میں جائیں گے ۔ (كنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال،جلد16،صفحہ422،مؤسسۃالرسالۃ،بیروت) |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا
محمد باسط نام رکھنا کیسا؟