Muhammad Naam Rakhne Ka Hadees Se Saboot Hai Ya Nahi ?

محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟

مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6156-A

تاریخ اجراء:14ربیع الاول 1438ھ/14دسمبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ نام محمدرکھناکسی حدیث سے ثابت ہے یانہیں ؟ اور یہ نام جائزہے یانہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نام محمدرکھناجائزبلکہ مستحب یعنی ثواب کاکام ہے  اوریہ حدیث مبارکہ سے ثابت ہے

    چنانچہ كنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال میں ہے من ولدله مولودذكرفسماه محمداحبالی وتبركاباسمی كان هوومولوده فی الجنةترجمہ:جس کے لڑکاپیداہواوروہ میری محبت اورمیرے نام پاک سے تبرک کے لئے اس کانام محمدرکھے وہ اوراس کالڑکادونوں بہشت میں جائیں گے ۔

(كنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال،جلد16،صفحہ422،مؤسسۃالرسالۃ،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم