Muhammad Huraira Naam Rakhna Kaisa Hai ?

محمد ہریرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1566

تاریخ اجراء: 17رمضان المبارک1444 ھ/08اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچے کا نام محمد ہریرہ رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ہریرہ کا معنی ہے:" چھوٹی بلی "تو  اس لحاظ سے "ہریرہ "نام رکھنا بھی درست نہیں اور پھر اس کے ساتھ محمد ملاکر نام رکھنا تو اور زیادہ برا ہے۔ ہاں "ابوہریرہ "نام  رکھنا جائز بلکہ بہتر ہے کہ یہ ایک صحابی رسول(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ورضی اللہ تعالی عنہ ) کا لقب ہےجو انہیں بارگاہ رسالت علی صاحبھا الصلاۃ والسلام سے عطا ہو اتھا اور اس کا معنی بھی درست ہے یعنی چھوٹی بلی والا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم