مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-634
تاریخ اجراء: 08شعبان المعظم 1443ھ/12مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم اپنے مدنی منے کا نام”
محمد ہادی“ عطاری رکھنا چاہتے ہیں ،کیایہ نام رکھ
سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
" محمد ہادی"
نام رکھنا،شرعاً جائز ہے کہ اگرچہ اللہ عَزوَجَل کے صفاتی ناموں میں
سے ایک نام ہے مگر یہ اسمائے مشترکہ یعنی ان ناموں
میں سے ہے کہ جن کا مخلوق پر بھی اطلاق جائز ہے کہ ہادی کے
معنی ہیں "راہ دکھانے والایاراستے پرچلانے والا"
اوریہ معنی مخلوق پربھی صادق آتے ہیں کہ مخلوق بھی
اللہ تعالی کی عطاسے راہ دکھاتی ہے اورراہ پرچلاتی
ہے۔البتہ مشورہ یہ ہے کہ اصل نام صرف محمد رکھا جائے کہ احادیثِ
طیبہ میں محمد و احمد نام کے متعدد فضائل و برکات بیان ہوئے اور
یہ فضائل تنہا اِن ہی اسمائے مبارکہ یعنی محمد و احمد نام
رکھنے کے ہیں لہٰذا نام صرف محمد رکھیں اور پھر پکارنے کے لئے
کوئی دوسرا نام مثلاً ہادی رکھ لیں۔
نام محمدرکھنے کے حوالے
سے چندروایات ذکرکی جاتی ہیں :
(الف) رسول اﷲ صلی اﷲ
تعالی علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں :" من ولد لہ مولود فسماہ
محمدا حبا لی وتبرکاً باسمی کان ھو ومولودہ فی
الجنۃ“یعنی جس کے لڑکاپیداہواور
وہ میری محبت اورمیرے نام پاک سے تبرک کے لئے اس کانام محمدرکھے
وہ اور اس کالڑکا دونوں بہشت میں جائیں۔ (کنز العمال،ج 16، ص 422،
حدیث 45223،موسسۃ الرسالۃ)
(ب)رسول اﷲ صلی اﷲ
تعالی علیہ وآلہ ٖ وسلم فرماتے ہیں :
"روزقیامت دو شخص اللہ تعالی کے حضور کھڑے کئے جائیں گے،
حکم ہوگا: انہیں جنت میں لے جاؤ، عرض کریں گے : الہی ! ہم
کس عمل پرجنت کے قابل ہوئے،ہم نے تو کوئی کام جنت کانہ کیا۔؟ رب
عزوجل فرمائے گا :" ادخلا الجنۃ
فانی اٰلیت علی نفسی ان لایدخل النار من اسمہ
احمد ومحمد"یعنی جنت میں جاؤ میں
نے حلف فرمایا ہے کہ جس کانام احمد یا محمد ہودوزخ میں نہ جائے
گا۔ (الفردوس بمأثور الخطاب،ج 5،
ص 485، حدیث 8837، دار الكتب العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
محمد نام رکھنے کا حدیث سے ثبوت ہے یا نہیں؟
نبی یا نَبِیَّہ نام رکھنا کیسا؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا؟
اللہ عزوجل کے ناموں سے پہلے لفظِ عبد لگانے کا حکم؟
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
فرشتوں کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنا کیسا ؟
ارحم نام رکھنا کیسا ؟
محمدمسیب نام رکھنا